ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب وہاٹس ایپ کال کے بھی پیسے دینے ہوں گے،سرکار لارہی ہے بل

اب وہاٹس ایپ کال کے بھی پیسے دینے ہوں گے،سرکار لارہی ہے بل

Sun, 25 Sep 2022 11:27:57    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)واٹس ایپ کے ذریعے اگر آپ لوگوں سے بات کرتے ہیں یا انہیں میسیج بھیجتے ہیں تو یہ اب آپ کو فری میں نہیں ملے گا۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے لوگوں سے رائے جاننے کیلئے ٹیلی کام بل کا مسودہ جاری کیا ہے۔ بل میں پروویژن ہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے کال اورمیسیج بھیجنے کو ٹیلی کام سروس مانا جائے گا، جس کیلئے کمپنیوں کو لائسنس لینا پڑے گا۔

ملک کی ٹیلی کام کمپنیاں لگاتار اس بات کی شکایت کرتی رہی ہیں کہ واٹس ایپ اور فیس بک جیسے پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو میسیج اور کال کرنے کی سروس دینے سے انہیں نقصان ہورہا ہے۔ لوگوں کی رائے جاننے کیلئے بل کے مسودے کو عام کیا گیا ہے۔ آپ 20 اکتوبر تک اس بل کے پروویژنس کو لے کر رائے دے سکتے ہیں مجوزہ بل میں ایک دیگر پروویژن یہ کیا گیا ہے کہ کال کرنے والے کسی بھی شخص کی پہچان اب کال ریسیو کرنے والا شخص کرپائے گا۔


Share: